فضل الرحمٰن فساد کی اصل جڑ ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے امور داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن فساد کی اصل جڑ ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ میں آمد، اس دوران وزیر داخلہ کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران ملکی سیاست، جے یو آئی ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اصل فساد کی جڑ مولانا فضل الرحمٰن ہیں، وہ مدرسوں کی طاقت کو اسلام آباد لاکر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے ہے مولانا نے ن لیگ کو آگے لگایا ہوا ہے، پیپلزپارٹی بہتر پوزیشن میں کھیل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے