سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی حمایت کرتے ہیں، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے وفاقی حکومت کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی حمایت کرتے ہیں، پی ڈی ایم کورونا پھیلا کرعوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے،یہ کون سی خدمت ہے، ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم نہ استعفی لے سکتی ہے نہ دے سکتی ہے اپوزیشن کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں اس طرف جاناچاہئے،۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کیا ہے وفاقی حکومت کا سینیٹ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ اہم ہے، بلوچستان حکومت اسے سپورٹ کرتے ہے،لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا کو کورونا کی دوسری اور تیسری اقسام کا سامنا ہے، پاکستان میں بھی صحت کے حوالے سے ایک ایمرجینسی کی صورتحال ہے ایسے میں عوام سے زیادہ اپوزیشن کو سمجھانا مشکل ہے جلسے پر جلسے کئے جارہے ہیں، ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ابھی تک کوئی باقاعدہ ایجنڈا نہیں دے سکی ان کے جلسے ناکام ہورہے ہیں،لاہور کا جلسہ بھی کامیاب نہ ہوسکا ان کا کہناتھا کہ پہلے وزیراعلی سندھ عوام سے ہاتھ جوڑ کرکہہ رہے تھے کہ احتیاط کریں اب کہہ رہے ہیں باہرنکلیں پی ڈی ایم کورونا پھیلا کرعوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے اپوزیشن کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں اس طرف جاناچاہئے، صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بلوچستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیاہے، صوبے میں ڈیموں اور سڑکوں سمیت مختلف اسکیموں پر کام جاری ہے، اساتذہ اور ڈاکٹروں کی بھرتیوں کاعمل بھی جاری ہے ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کینیڈا میں کریمہ بلوچ کی ہلاکت کیواقعہ کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کینیڈا میں گذشتہ دنوں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا واقعہ سے متعلق کینیڈین پولیس کی ابتدائی رپورٹ بھی آئی تھی، واقعہ کے حوالے سے لواحقین سے ہر طرح کے تعاون کیلئے تیارہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے