حکومت نے ہمارے ساتھ کیے گئے کسی وعدے پر عمل نہیں کیا:خالد مقبول صدیقی
کراچی: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت نے مردم شماری پر ہمارے تحفظات دورنہیں کیے۔ حکومت نے ہمارے ساتھ کیے گئے کسی وعدے پر عمل نہیں کیا۔
متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے علیحیدہ ہونے کا عندیہ دی دیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔ مردم شماری ٹھیک نہ ہو تو الیکشن بھی جعلی کہلائے گا۔ کراچی میں ووٹرز زیادہ آبادی کم دکھائی گئی ہے۔ جب مردم شماری ٹھیک نہیں ہوئی تو ہمارے حقوق کا کیا خیال رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کابینہ میں کیوں ہیں جب ہماری آواز نہیں سنی جارہی ہے؟اب سڑکوں پر عوام کا مقدمہ رکھنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔