کریمہ بلوچ کی موت کے کیس میں کسی گڑبڑ کا شبہ نہیں ہے:ٹورونٹو پولیس
ٹورونٹو :سماجی کارکن اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں اچانک موت کے کیس میں پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ کریمہ بلوچ کی موت جن حالات میں ہوئی اس سے متعلق تحقیقاتی افسران کو کسی قسم کی گڑبڑ کا شبہ نہیں ہے۔
ٹورونٹو پولیس نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’ٹورونٹو پولیس سروس ایک لاپتہ شخص کی تفتیش میں کمیونٹی اور میڈیا کی دلچسپی سے آگاہ ہے۔ حالات کی چھان بین کی گئی ہے اور افسران نے اس کو غیر مجرمانہ موت قرار دیا ہے اور کسی گڑبڑ کا شبہ نہیں ہے۔ ہم نے فیملی کو آگاہ کر دیا ہے۔