میں بیٹی کی موت پر روئی تو یہ میری بیٹی کو پسند نہیں آئے گا، والدہ کریمہ بلوچ

ٹورنٹو :’میں بیٹی کی موت کا سن کر بھی نہیں روئی، کیونکہ میں جانتی ہوں کہ میری بیٹی بہت بہادر اور مضبوط اعصاب کی مالک تھی۔ اگر میں روئی تو یہ میری بیٹی کو پسند نہیں آئے گا۔‘

جمیلہ بلوچ کا کرب ہر ماں بخوبی سمجھ سکتی ہے۔ ان کی بیٹی کریمہ کی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہلاکت کی خبر پوری دنیا میں زیر بحث ہے اور انسانی حقوق کے کارکنان ان کی موت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کریمہ بلوچ کا تعلق صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت سے تھا اور وہ کینیڈا میں پناہ گزین کی حیثیت سے مقیم تھیں۔ٹورنٹو پولیس کے مطابق کریمہ بلوچ 20 دسمبر کو لاپتہ ہوئی تھیں۔ ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ان کے خاوند حمل حیدر بلوچ نے پولیس کو دی جبکہ 21 دسمبر کو ان کی لاش پانی سے برآمد ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے