بلوچستان کی جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا
تربت :بلوچستان کی جیلوں میں کورونا وائرس پھیلنے لگا ، تربت جیل کے بعد کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی 8 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
محکمہ جیل کے حکام کے مطابق کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ میں 8 قیدی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے، ان آٹھوں قیدیوں کو جیل کے علیحدہ بیرک میں قرنطینہ کرکے علاج شروع کردیا گیا ہے۔
تربت جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 31 قیدیوں میں سے 5 صحت یاب ہوگئے، اس وقت جیل کے 26قیدی اور عملے کے 7 اہلکار کورونا وائرس کاشکار ہیں ۔
محکمہ جیل کے حکام کے مطابق صوبے کی دیگر جیلوں سے ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی مریض قیدی سامنے نہیں آیا ہے ۔