گھروں میں گیس نہیں، وزیر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں : شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا اور غلطیاں کر رہے ہیں، 2 ماہ سے ایل این جی پر سوالات کا جواب نہیں آیا، ماضی میں پلانٹ
ڈیزل پر چلتا تھا، اب ایل این جی پر چل رہا ہے، گھروں میں گیس نہیں، وزیر جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلطیاں اور کرپشن کسی کو نظر نہیں آ رہی، اپوزیشن پرسب کی نظر ہے، ڈیزل پر ایل این جی پلانٹ چلنے سے کس کو فائدہ ہوا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ این آر او ایل این جی چوروں، چینی و آٹا چوروں کو دیا گیا، ڈھائی سال میں ہونے والا کوئی ایک مثبت کام بتا دیں، آج ناروال سٹی کا کیس چل رہا ہے، کل انشااللہ کرتارپور کا چلے گا، کرتارپور راہدری بغیر ٹینڈر کے 17 ارب کا ہے، وزیراعظم سے لیکر پوری حکومت جھوٹ بولتی ہے، حکومت جھوٹوں کا ٹولہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے