نیب کی زیر حراست متعدد افراد کی اموات ہوئیں، محسن شاہ نواز رانجھا

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سے بدلہ لینے کیلئے حکومت عوام کو کیوں سزا دے رہی ہے، نیب کی زیر حراست متعدد افراد کی اموات ہوئیں، ہم نے کہا تھا نیب صرف ن لیگ کیلئے رہنے دیں، ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حکومتی صفوں میں کرپشن کے معاملات سنگین ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا فواد چودھری نے کہا مریم اور بلاول شو پیس ہیں، شو پیس تو وہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہوتا ہے جسے ٹی وی سے پتا چلتا ہے آٹے اور چینی کی کیا قیمت ہے، شوپیس وہ وزیراعظم ہوتا ہے جو سلیکٹڈ ہوتا ہے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت سے این آر او مانگا نہ دیں گے، نیب قانون کا مجوزہ مسودہ شہزاد اکبر نے دیا، حکومت نے اپنے کرپٹ وزرا کو این آر او دیا، بیفشری آج وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے