مولانا شیرانی کی باتوں سے لگتا ہے ان کا دوسرے اداروں سے رشتہ مضبوط ہے: عطا الرحمان

لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ لگتا ہے مولانا شیرانی دوسرے اداروں سے رشتہ مضبوط ہے، اس لیے ایسی باتیں کر رہے ہیں۔

مولانا عطا الرحمان نے دعویٰ کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کی شوریٰ نے مولانا محمد خان شیرانی کے رویے کی وجہ سے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، انہوں نے تو شوریٰ سے پہلے ہی بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں۔ یہ ہماری جماعت کے نظریاتی لوگ ہیں۔ وہ خود درس دیتے رہے کہ جماعت کے اندر ہی باتیں ہونی چاہیں لیکن اب یہ تو جماعت سے بغاوت کی طرف جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت کے دستور میں واضح لکھا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں مولانا محمد خان شیرانی کے بارے فیصلہ ہوگا۔ مرکزی جماعت کا ان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا قبول کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے