مولانا شیرانی کو حکومت اور حکومتی اداروں کی مدد سے بیان دلوایا گیا ہے،مولانا غفور حیدری

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ اسرائیل کے بارے میں مولانا محمد خان شیرانی کی ذاتی رائے ہے اسرائیل کے بارے میں جے یوآئی کی پالیسی دوٹوک ہے جو جے یو آئی کے منشور میں طے ہے انہوں نے کہا کہ قوم اسرائیل کوتسلیم کر نے کی اجازت کسی کو نہیں دے گی جو لوگ اسرائیل کو تسلیم کر نے کے لیئے لابنگ کر رہے ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بیانات پڑھ لیں،پاکستان کی پالیسی اسرائیل کے حوالے سے اول روز سے طے ہے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی جے یوآئی کے کسی عہدے پر فائز نہیں صرف وہ ایک ابتدائی رکن ہے ان کے بیان کو جمعیت علماء اسلام کی پالیسی نہ سمجھا جائے مرکزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری میڈیا نمائندہ گان ست ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ مولانا محمد خان شیرانی سے حکومت اور حکومتی اداروں کی مدد سے بیان دلوایا گیا ہے ان کے رابطے زیادہ مضبوط لگتے ہیں مولا نا حیدری نے کہاکہ 24دسمبر کو جے یو آئی نے مجلس عاملہ اور صوبائی امراء ونظما ء کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اس حوالے سے بھی غور کیا جا ئے گا انہوں نے واضح کیا کہ اجلاس پہلے سے طے شدہ ہے لیکن مولانا محمد شیرانی کے بیان کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جا ئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے