پی ڈی ایم اندر ہی اندر سے ٹوٹ رہی ہے،بشریٰ رند

کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء و پارلیمانی سیکرٹری اعلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اندر ہی اندر سے ٹوٹ رہی ہے پہلے ہی مسلم لیگ (ن)میں اختلافات ہیں پی ڈی ایم ناکام ہوگی بار بار استعفیٰ کا شوشا چھوڑ کر عوام کو بے وقوف بنایا جارہاہے گوادر میں باڑ لگا نے کا مقصد صرف سیکورٹی کو مضبوط کرنا ہے باڑ کے معاملے پر تنقیدی کرکے اسے سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے گودار کے عوام اورسرمایہ کاروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات جاری رہیں گے بھارت اندورنی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا منصوبہ بنارہا ہے بھارت نے غلطی کی تو 27 فروری کی طرح منہ کی کھانی پڑی گی۔ یہ بات انہوں نے منگل کو آفیسرز کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے گزشتہ روز سینیٹر کلثوم پروین بھی کورونا وائرس سے جاں بحق جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں کورونا وائرس امیر غریب میں فرق نہیں دیکھتا کورونا سے بچاؤکیلئے لوگ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم تاحال کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہی سب سے زیادہ اموات اسلام آباد اور پشاور میں ہوئیں ہیں پی ڈی ایم اپنی سیاست کرے لیکن دو تین مہینے کیلئے جلسے منسوخ کرے انہوں نے کہاکہ انڈیا سرجیکل اسٹرائیک کا منصوبہ بنارہا ہے جو بری طرح ناکام ہوگا بھارت میں انتخابات کیلئے ایسے منصوبے بنارہے ہیں بھارت نے غلطی کی تو 27 فروری کی طرح منہ کی کھانی پڑی گی انڈیا کے آگے صرف پاک آرمی نہیں بلکہ عوام بھی کھڑی ہوگی انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اندر ہی اندر سے ٹوٹ رہی ہے پہلے ہی مسلم لیگ (ن)میں اختلافات ہیں پی ڈی ایم ناکام ہوگی بار بار استعفیٰ کا شوشا چھوڑ کر عوام کو بے وقوف بنایا جارہاہے پی ڈی ایم استعفیٰ ٰ دے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء محمد شیرانی نے بھی کہا ہے کہ مولانا خود سلیکٹڈڈ ہیں مولانا دین کی خدمت کریں وہ انتخابات کی ہار کو دل سے لگا کر بیٹھے ہیں عوام نے پی ڈی ایم کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر مسترد کردیا ہے بلوچستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں 11 بی ایچ کیوز فعال کردئیے گئے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے سپورٹس سمیت ترقیاتی کام جاری ہیں جو سب کو نظر آرہاہے گزشتہ دنوں اسکوائش ٹور نمٹ میں عالمی کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس سے صوبے اور ملک کے حوالے سے مثبت پیغام جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان پرامن صوبہ بن چکا ہے جس میں عوام اور سیکورٹی فورسز کا کردار شامل ہے بلوچستان کی ترقی کیلئے سب کو کرادار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ پچھلے ادوار میں کسی وزیراعلیٰ نے ترقیاتی اسکیمات میں دلچسپی نہیں لی وزیراعلیٰ بلوچستان کے صحبت پور دورہ پر محسوس کیا گیا کہ سٹرکوں کی حالت ابتر ہے بلوچستان میں جتنے میں گزلز بوائز کالج ہیں انہیں ڈگری کالجز کا درجہ دیا جائے گاانہوں نے کہاکہ بی ایم سی کے انٹری ٹیسٹ پی ایم سی نے لیے ہیں ان میں 40% دفاق کے سوال تھے اور 60 فیصد بلوچستان کے غلط سوالات کی وجہ سے یہ نتائج بھی غلط آئے ہیں سندھ کی طرح ہم بھی ان نتائج کو نہیں مانتے اس کے خلاف کورٹ جائیں گے انٹری ٹیسٹ کو منسوخ کر کے دوبارہ لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے