ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شیخ رشید کو ’ بھائی‘ قرار دے دیا

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ’ بھائی‘ قرار دے دیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے مطابق حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ بہن ہونے کے ناتے میں انہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ اب انہیں جلد شادی کر لینی چاہئے جوکہ اُن کے لئے بہتر بھی ہے ورنہ کہیں یہ نہ ہو کہ ان کی مزید ویڈیوز ہی سامنے آجائیں۔

حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بھی لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا۔ جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا سمجھ آئے گا میں فوری طور پر اس سے شادی کرلوں گی لیکن فی الحال میرا کسی اور سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جو کہ خود حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے جاری کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے مزید ویڈیوز بھی جاری کرنے کا کہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے