قلات : گیس پریشر کی عدم دستیابی کے خلاف لنک نیچارہ محمد تاوہ پندران روڈ کو خواتین نے بلاک کردیا
قلات: چشمہ قلات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی عدم دستیابی کے خلاف لنک نیچارہ محمد تاوہ پندران روڈ کو چشمہ قلات کے قریب خواتین نے بلاک کردیا ایس ڈی او کیسکو قلات کی یقین دھا نی پر احتجاج ختم کردیا کیسکو اور گیس کمپنی کی نا اہلی کی وجہ سے احتجاج کررہی ہیں
قلات چشمہ کے خواتین مظاہرین نے قلات میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر کی عد دستیابی کے خلاف احتجاجاًنیچارہ محمد تاوہ پندران لنک روڈ بلاک کردیاخواتین مظاہرین نے واپڈا کیسکو کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی
گیس کمپنی کے آفیسران کے خلاف بھی نعرہ بازی کی انہوں نے کہا کہ چشمہ قلات اور گردونواح کے لوگ بجلی اور گیس کی عدم موجودگی کی وجہ سے مشکلات کا شکارہیں کیسکو کی جانب سے طویل لوڈ شیڈنگ لائن ٹوفیس کی جاتی ہے جبکہ گیس پریشر بلکل نہیں ہے اس کے باوجود بھی گیس کمپنی بھاری بلز ہر ماہ بھیجتی ہے تاہم اطلاع ملتے ہی واپڈا کیسکو قلات کے ایس ڈی او محمدعیسیٰ نے مظاھرین سے مذاکرات کیے یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر بجلی اور گیس پریشر کا مسئلہ مستقل طور پر حل نہ کیا گیا تو نیشنل ہائی وے بند کریں گے جس کی زمہ دار کیسکو اور گیس کمپنی ہوگی