اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا ہے تو اس اسمبلی کا کیا فائدہ: چودھری پرویز الہٰی
لاہور:پنجاب اسمبلی اجلاس میں مفاد عاملہ کے منصوبوں کے معاملہ پر بحث کے دوران چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ صوبائی حکومت کیا کررہی ہے اسمبلی سے پاس کردہ بجٹ کیوں جاری نہیں کیا جا رہا؟
انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا ہے تو اس اسمبلی کا کیا فائدہ، اسے بند کر دیاجائے۔ فنانس کمیٹی آف ڈویلپمنٹ منصوبوں کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے مفاد عامہ کے منصوبوں کے لیے فنڈز جاری بہ ہونے پر صوبائی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ صوبائی حکومت کیا کررہی ہے؟ پاکستان تحریک انصاف حکومت کا اس وجہ سے کوئی بھی منصوبہ سامنے نہیں آرہا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی کو منظور شدہ بجٹ چھ ماہ سے نہیں دیاجارہا ہے۔ کیا فائدہ ایسے بجٹ کا جو کمیٹیوں میں گھومتا رہے۔ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی کہا لیکن وزیر آباد کارڈیالوجی کا کچھ نہیں بنا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔
اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو عوامی فلاحی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کر دی تھی۔