بلوچستان کے عوام کو افواج پاکستان پر فخر ہے بشریٰ رند

کوئٹہ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں کوئی دشمن اگر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ رہا ہے تو یہ اس کی بھول ہے پاکستان کی عوام اور افواج ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی عزم سے سرشار ہیں ملک خداداد پاکستان پر اللہ تعالی کی خاص رحمت ہے دشمن کو 2019 ء نہیں بولنا چاہیے جب اس کو منہ توڑ جواب دیا گیا تھا افواج پاکستان کی صلاحیت استطاعت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور ہرحالت میں ملک کا دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں خصوصاً بلوچستان کے عوام کو افواج پاکستان پر فخر ہے افواج پاکستان نہ صرف جنگ بلکہ زمانہ امن میں بھی قدرتی آفات میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ہیں افواج پاکستان کی خدمات پورے ملک کے لئے قابل تحسین ہیں اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم ایسی افواج رکھتے ہیں جو کہ ہر دم مستعد اور تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے