بلوچستان کے ضلع آوران میں پاک فوج کا آپریشن لانس نائیک شہید
کوئٹہ بلوچستان کے ضلع آوران میں پاک فوج کا آپریشن لانس نائیک شہید۔پاک فوج نے صوبہ بلوچستان کے ضلع آوران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد اقبال شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقلی کے دوران شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع آوران میں آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اقبال زخمی شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کراچی کے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لائنس نائیک محمد اقبال اسپتال منتقلی کے دوران زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے شہید ہوگئے۔