بلوچستان اور سندھ میں اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
اسلام آباد: سندھ اور بلوچستان کی خالی نشستوں پر ضمی انتخابات کا شیڈول جاری ہوگیا۔الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی ایس 43 سانگھڑ ،پی ایس 88 ملیر اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 میں ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہو گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 23 دسمبر سے 28 دسمبر تک حاصل کر سکیں گے، اور ان کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 4 جنوری تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو ایپلٹ ٹریبونل میں 8 جنوری تک چیلنج کر سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی، جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 17 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔