الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کے ووٹرز کے اعداد و شمار جار ی کردئیے
کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کے ووٹرز کے اعداد و شمار جار ی کردئیے صوبے میں کل ووٹرز تعداد48لاکھ1131 مردوں کی نسبت خواتین کے ووٹ 14اعشاریہ 72 فیصد کم ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے کل 51حلقے ہیں جن میں رجسٹرڈووٹرز کی تعداد48لاکھ1131ہے ان میں سے بلوچستان اسمبلی کے انتخابی حلقوں میں مرد ووٹرز کی مجموعی تعداد2754005جبکہ خواتین رجسٹرڈووٹرز کی تعداد2047126ہے،بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد خواتین کی نسبت 7لاکھ6879 زیادہ ہیں اعداد و شمار میں بلوچستان کے مرد اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں واضح فرق نظر آیا ہے جن کے مطابق مرد ووٹر ز کا تناسب 57.36فیصد جبکہ خواتین کا تناسب 42.64فیصد ہے اس حساب سے صوبے میں خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز سے 14.72فیصد کم ہے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ فرق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22قلعہ عبداللہ IIمیں 30.31فیصد،پی بی 23قلعہ عبداللہ IIIمیں 28.52فیصد، پی بی 21قلعہ عبداللہ Iمیں 26.26فیصد،پی بی 24کوئٹہ Iمیں 21.84فیصد، پی بی 19پشین میں 21.38فیصد، پی بی 9کوہلو میں 24.97فیصد،پی بی 10ڈیرہ بگٹی میں 20.66فیصد،پی بی 25کوئٹہ میں 19.77فیصد ہے جبکہ تناسب میں سب سے کم فرق پی بی 41 واشک،پی بی 14جعفرآباد،پی بی 15صحبت پور میں پانچ،پانچ فیصد ہے