گڑھی خدا بخش کا جلسہ حکمرانوں کے لئے آخری کیل ثابت ہوگا،علی مدد جتک

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کا جلسہ حکمرانوں کے لئے آخری کیل ثابت ہوگا اب سلیکٹڈ حکومت کو کوئی بھی نہیں بچا سکتا سینیٹ انتخابات قبل ازوقت کرانے سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگا سلیکٹڈ حکومت نے اگر ایسا کوئی بھی غلط فیصلہ کیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے پارٹی کارکن اور عہدیدار27دسمبر کو گڑھی خدابخش میں کامیابی کے لئے تیاریاں تیز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر علی مددجتک نے کہاکہ 25جولائی2018سلیکٹڈ حکمرانوں کو ملک اور قوم پر مسلط کردیاگیا انہوں نے انتخابات سے قبل عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ان سلیکٹڈ حکمرانوں کے دور میں بجلی گیس چینی اور آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کرگیا جس کی وجہ سے غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اب سلیکٹڈ حکمرانوں کو کوئی نہیں بچاسکتا کیونکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے غیر آئینی اورغیر جمہوری طریقے سے ملک کو چلانے کی کوشش کی جس کی وجہ ملک کے حالات خراب ہوگئے اور اب ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے اور ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل دیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ 27دسمبر کا جلسہ حکمرانوں کے لئے آخری کیل ثابت ہوگا اور موجودہ حکمرانوں کو اب موقع ہے کہ وہ31جنوری سے قبل استعفی دیکر گھر کو چلے جائیں اگر ایسا نہ کیاگیا تو پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اسلام آباد کا رخ کرکے سلیکٹڈ حکمرانوں کو زبردستی گھر بھیج دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے