کورونا کا علاج کرنے والے کوئٹہ کے بڑے اسپتال آکسیجن پلانٹ سے محروم

کوئٹہ :کوئٹہ میں کورونا کا علاج کرنے وا لے دونوں بڑے اسپتال آکسیجن پلانٹ سے محروم ہیں جس کے باعث اسپتالوں کی انتظامیہ آکسیجن سلینڈر خریدنے پر مجبور ہے۔

کوئٹہ میں فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال اور شیخ زید اسپتال کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے مخصوص ہیں۔
تاہم دونوں اسپتالوں کی انتظامیہ آکسیجن پلانٹ سے محروم ہونے کے سبب آکسیجن سلینڈر خرید کر مریضوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ایم ایس فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال ڈاکٹر اللہ نور کا کہنا تھا کہ اسپتال میں لگایا گیا آکسیجن پلانٹ دو سال قبل خراب ہوا تھا مگر اس کی مرمت نہیں کرائی گئی ہے۔

ایم ایس فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل اسپتال کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں صوبائی حکومت اور چیرمین این ڈی ایم اے کو آگاہ کیا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے