مولانا فضل الرحمن سے میرا اختلاف انکے جھوٹ بولنے پر ہے، مولانا محمدخان شیرانی
لورالائی: امام سیاست مولانا محمدخان شیرانی کا مولوی گل نصیب خان ودیگر علماء کے ہمراہ لورالائی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل تسلیم کرنے کی حمایت کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان ہمیشہ سے جھوٹ بولنے میں ماہر ھے، موجودہ پی ڈی ایم تحریک ذاتی مفادات کیلیے قائم ھوئ ھے، اسٹیبلشمنٹ سے مولانا فضل الرحمن ڈیل کرنے کے چکر میں جلسے جلوس کررہے ہیں، لورلائ سمیت پورے بلوچستان میں جمعیت علماء اسلام کے حقیقی اور پرانے کارکن الگ دفتر قایم کرے، وزیر اعظم عمران خان کے بعض پالیسوں سے ہم متفق ہیں، ایران ، افغانستان جہاد طالبان اور فرقہ واریت پر میری پالیسی سب پر عیاں ہے، مولانا فضل الرحمن سے میرا اختلاف انکے جھوٹ بولنے پر ہے، جمعیت علماء اسلام پارٹی کسی کی جاگیر نہیں ، یہ ہماری اپنی جماعت ھے پھر الگ اپنا گروہ کیوں بناو، حافظ حسین احمد ہمارا اپنا ساتھی ھے، ہر ضلع میں اپنا جمعت کے پرانے کارکن دفتر قائم کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹر ہیں، وہ خود سلیکٹڈ ہوکر اے ہیں ، عمران خان اپنے 5 سال مکمل کرلینگے اور آنے والے پانچ سال بھی عمران خان کے ہی ہونگے .