جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی کا فائنل ریسر آصف فضل چوہدری نے جیت لیا
جھل مگسی :جھل مگسی میں تین روزہ ڈیزرٹ جیب ریلی کا فائنل مقابلہ ریسر آصف فضل چوہدری نے جیت لیا۔تین روزہ جھل مگسی ڈیزرٹ جیپ ریلی کے 140 کلو میٹر پر مشتمل ٹریک پر 7 خواتین سمیت 40 ریسر نے حصہ لیا۔
پانی، پتھر، مٹی اور ریت سے بھرے مشکل ترین ٹریک پر گاڑیاں دوڑائی گئیں۔ اے کیٹیگری کا مقابلہ ریسر فضل چوہدری نے اپنے نام کرلیا جبکہ دفاعی چیمپئن میر نادر خان مگسی دوسرے اور جعفر مگسی تیسرے نمبر پر رہے۔
جیپ ریلی کی بی کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ریسر نعمان خان نے معرکہ سر کرلیا۔ ٹریک کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔