مستونگ، قلات اور بولان میں پرانی دشمنی کی بنا پر 4 افرادقتل
بلوچستان کے تین اضلاع میں پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آنے والے واقعات میں 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔
بلوچستان کے اضلاع مستونگ، قلات اور بولان میں واقعات پیش آئے جن میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کیا گیا۔
مستونگ کے قریب واقع کلی چکل ہارون میں مسلح افراد نے دکان میں بیٹھے ہوئے دو بھائیوں شبیراحمد اور منیراحمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
بولان کے علاقے غازی اور قلات کے علاقے توک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔