وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی اور نوابزادہ میر عامر خان مگسی کے ہمراہ سیف آباد تا کیرتھر روڈ کا افتتاح کیا

جھل مگسی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی اور نوابزادہ میر عامر خان مگسی کے ہمراہ سیف آباد تا کیرتھر روڈ کا افتتاح کیا اس مو قع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے روڈ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اس روڈ کی 20 چوڑائی بنانے اور سیف آباد سے ہیڈ باغ روڈ سے ملانے کی تجویز دی ہیں تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبائی وزیر آبپاشی نوابزادہ میر طارق خان مگسی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر خالد خان مگسی اور نوابزادہ میر عامر خان مگسی کے ہمراہ سیف آباد تا کیرتھر روڈ کا افتتاح کیا جس میں انہوں نے محکمہ بی اینڈ آر روڈ جھل مگسی کے کام کو سراہتے ہوئے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس روڈ کو مزید بہتر بنانے کیلئے سیف آباد چوک پر مسافروں کے لیے انتظار گاہ، لائٹنگ لگا کر چوراہا بنا کر خوبصورت بنایا جائے اس کے ساتھ ساتھ شولڈر ڈی ٹی پی، لک کی موٹائی بڑھایا جائے 4 کلومیٹر لمبائی کی جائے تاکہ سیف آباد سے ہیڈ باغ تک ملایا جاسکے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحبت پور، جعفر آباد اور نصیراباد سے لنک کیا جاسکے تاکہ عوام کو سفر کرنے میں آسانی ہو ہماری کوشش ہے بلوچستان کے تمام اضلاع میں اچھے روڈ بنیں جس سے لوگوں کو شہروں، ہسپتالوں اور مارکیٹس کی جانب رسائی ممکن ہوسکے جس سے وہ مزدور دیہاڑی دار طبقہ کو روزگار میں مدد ملے اور علاقائی سبزیوں اور فروٹس مارکیٹ تک پہنچ سکیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو حامد علی بنگلزئی ایکسین بی اینڈ آر روڈ جھل مگسی نے بریفنگ دی اور جاری کام کے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر ایکسین نے جھل مگسی میں مزید روڈ بنانے کی تجاوزات دی جس پر وزیراعلیٰ نے محکمہ بی اینڈ آر روڈ جھل مگسی کے کاموں کو انتہائی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے نوتال تا گنداواہ روڈ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ بی اینڈ آر روڈ جھل مگسی بڑے منصوبے بنا سکتی ہے جو ہم نوتال تا گنداواہ مین قومی شاہراہ کی صورت میں دیکھ رہے ہیں ہمیں امید ہے بلوچستان کے تمام اضلاع محکمہ بی اینڈ آر روڈ جھل مگسی کی طرح بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ کام کریں گے اور جھل مگسی جیسے روڈ بنائیں ایکسین کے ساتھ تمام فیلڈ اسٹاف ساتھ موجود تھے اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور، اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد اعجاز سرور، اسپیشل برانچ جھل مگسی کے مولا بخش جمالی و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے