بلوچستان ترقی کر رہا ہے اور مستقبل میں مزید ترقی یافتہ ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم 13دسمبر کو آریا پار کے فیصلے کے منتظر تھے وقت کیا کیا حقائق دیکھاتا ہے بلوچستان ترقی کر رہا ہے اور مستقبل میں مزید ترقی یافتہ ہوگا، یہ بات انہوں نے ٹوئٹر پر مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے مختلف اخباری بیانات کے تراشے اپنے ٹوئٹس میں شامل کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ نے سردار اختر مینگل کے لاہور کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونے کے بیان کی تصویر شامل کرتے لکھا کہ وقت کیا کیا حقائق دیکھاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ترقی کر رہا ہے اور مزید ترقی یافتہ بنے گا، انہوں نے ابھرتا بلوچستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے مریم نواز کے بیان پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم 13دسمبر کو آر یا پار کرنے کے فیصلے کے ہم متظر تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے