افغانستان:صوبہ غزنی میں بم دھماکہ، 15 افراد جاں بحق، 20 زخمی
غزنی : افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ صوبہ غزنی کے ضلع گیلان میں عوامی اجتماع کے دوران کیا گیا۔
کسی گروپ نے اس بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان طالبان اس صوبے میں متحرک ہیں اور غزنی صوبے کے بہت سے علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے۔
خیال رہے کہ 2 دسمبر کو افغان حکومت اور طالبان نے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے عبوری معاہدے کا اعلان کردیا تھا۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 19 سال میں پہلے تحریری معاہدے میں فریقین نے امن مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔