لاہور کے کامیاب جلسے نے سلیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی،مولانا غفورحیدری

بھاگ :لاہور کے کامیاب جلسے نے سلیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں عوام 21 دسمبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری و پی ڈی ایم کے نائب صدر مولانا عبدالغفور حیدری نے جمعیت علماء اسلام سینئر رہنما حاجی حفیظ اللہ مغیری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لاہور کے کامیاب جلسے سے ثابت ہوا عوام پی ڈی ایم کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں اور25 جولائی کے 2018 کے دھاندلی زدہ انتخابات کے ذریعے مسلط سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات کیلیے عملی جدوجہد کررہے ہیں عوام کا سلیکٹڈ حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے کیونکہ اس حکمرانوں کو عوام کے دکھ درد کا احساس نہیں سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے سلیکٹڈ نمائندوں اور اداروں کی عدم توجہی سے عوام تمام تر سہولیات سے محروم ہیں جمعیت علماء اسلام کی پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں ساتھ مل کر قوم کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ملک میں اسلامی نظام قائم کرکے بلوچستان کو خوشحال بنا سکتی ہیں پی ڈی ایم جمہوریت کا بہترین گلدستہ ہے ہماری جدوجہد پاکستان میں عملا آئین کی حکمرانی ہے موجودہ حکمرانوں نے آئین سے انحراف کرکے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے پی ڈی ایم خاموش نہیں بیٹھے گی 31 جنوری تک ملک میں مختلف مراحل میں احتجاجی ریلیاں اورجلسے ہونگے اس حکومت سے نجات کیلئے عوام 21دسمبر کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل آئین میں موجود ہے آئین کی حکمرانی قائم کرنے کیلیے ہماری جو جہد جاری ہے ہم سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور شفاف انتخابات تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی نا اہل حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں جو مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے اپوزیشن کو زیر کرنا چاہتی ہے ہم حکومت اس اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے