شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ سے سینیٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات اور اصلاحات کے حوالے سے حکومت پر بغض میں تنقید کی جارہی ہے شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ سے سینیٹ کے وقار میں اضافہ ہوگا اور ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ بھی ہوسکتاہے۔یہ بات انہوں نے آفیسرز کلب کوئٹہ میں پر یس کا نفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات براہ راست کرائے جانے اور ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے ایشوز رہے ہیں ماضی میں سینیٹ کے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لئے تجاویز بھی دی گئیں انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں شو آف ہینڈکاطریقہ شفافیت کی گارنٹی دیتاہے اوپن بیلٹ کے طریقہ سے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہوسکتاہے پہلی دفعہ ہے کہ حکومت خود شو آف ہینڈ کا کہہ رہی ہے لیاقت شاہوانی نے کہاکہ قبل از وقت سینیٹ انتخابات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اس پر تنقید بے معنی ہے ان کامزید کہنا تھا کہ ایک آزاد ادارے کی سروے رپورٹ میں 56فیصد لوگوں نے کہاکہ جلسے جلوسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہواہے بلوچستان میں 17دنوں میں کورونا کے باعث 10مریض انتقال کرگئے حالیہ کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے اپوزیشن کوجلسے جلوس موخر کئے جاناچاہئیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بارانی پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیم بنائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے