خضدار، جان محمد گڑگناڑی کے اغوا کیخلاف کوئٹہ کر اچی شاہراہ مکمل بند،دھرنا جاری

خضدار:بلوچستان نیشنل پارٹی وڈھ کے رہنماء میرجان محمدگرگناڑی کے اغواہ کے خلاف گزشتہ رات سے تاحال قومی شاہراہ کراچی کوئٹہ مکمل بندہے۔ آنے اورجانے والے تمام گاڑیاں سڑک پرکھڑی ہیں سخت سردی کی وجہ سے کوئٹہ کراچی جانے والے مسافر سخت پریشان ہیں بی این پی کے ورکرز کل پانچ بجے سے تاحال روڈپردھرنادیئے بھیٹے ہیں ان کامطالبہ ہے کہ جب تک میرجان محمدگرگناڑی کورہانہیں کیاجاتا اوراغواہ کاروں پرمقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارنہیں کیاجاتاروڈبلاک اوردھرناجاری رہیگا۔ بی این پی ضلع خضدارکی جانب سے نال وڈھ زہری ودیگرعلاقوں کے ورکروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں سے روڈز بلاک کرکے دھرنادیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے