حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ پار لیما نی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے صوبے میں زرائع آمدو رفت کو بہتر بنانے کیلئے مربوط اقدامات کئے جارہے ہیں۔سڑکیں ہی ترقی کی منزل کی طرف گامزن کرتی ہیں۔ اگر ذرائع آمد ورفت بہتر ہونگے تو روابط اور رسائی میں آسانی کے ساتھ ساتھ وقت کی بھی بچت ہوگی، اور صوبہ ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔ َصوبے بھر میں جدید تقا ضوں کو بخوبی سمجھتے ہوئے سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے، اور اب وہ وقت آں پہنچا ہے کہ حکومت بلوچستان نے جن پر وجیکٹس کو شروع کئے تھے وہ تکمیل کے مرا حل میں ہیں،اور اْن کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔جیسے صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بیچھا یا جارہا ہے۔ وہاں صوبائی دار لحکومت کوئٹہ کی سڑکوں کو بھی خوبصورت بنایا جارہا ہے، اور عوام بھی حکومت کی اس کارکردگی پر اطمنان ہیں،اور حکومت صوبے کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے