جھل مگسی ڈزرٹ چیلنج ریس پرسوں فائنل ہوگا جس میں ٹوٹل 84 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ٹریک کا فاصلہ 145 کلومیڑ رکھا گیا ہے
جھل مگسی :جھل مگسی ڈزرٹ چیلنج ریس پرسوں فائینل ہوگا جس میں ٹوٹل 84 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ ٹریک کا فاصلہ 145 کلومیڑ رکھا گیا ہے اس ریس میں کل 9 کیٹیگریز کی گاڑیاں حصہ لیرہی ہیں جس میں ایک لیڈیز کیٹیگری بھی شامل ہے جبکہ ٹریک کا راستہ پتھریلہ پانی مٹی اور دشوار گذار راستوں سے گذرنا پڑ رہا ہے اس ٹریک کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے ہزاروں شائقین جھل مگسی پہنچنا شروع ہوچکے ہیں جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت جفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ اس ریس کے مہمان خاص وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ہونگے۔