ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں سیاست کریں مگر ملکی اداروں کو نہ گھسیٹیں،نوابزازدہ جمال رئیسانی

کو ئٹہ:نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اداروں نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں سیاست کریں مگر سیاست میں ملکی اداروں کو نہ گھسیٹاجائے سلامتی اداروں نے ملک کی خوشحالی وترقی میں بہت بڑی قربانیاں د ی ہے اور دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو پانچ سال کا موقع دیا جائے ایک طرف پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں جمہوریت کے دعویدار بن کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے اور دوسری طرف اپنے مفادات کی خاطر ایک جمہوری اور عوامی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ گوادر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا گوادر میں باڑ لگانے کا مقصد وہاں کی ترقیاتی عمل کو محفوظ کرنا ہے کیونکہ ملک دشمن عناصر قوتیں بلوچستان اور گوادر کی ترقی نہیں چاہتے اس لئے وہاں پر باڑ لگایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے