جامعہ بلوچستان اپنے تینوں ایسوسی ایشن کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام عمل میں لائے گی،ڈاکٹر شفیق الرحمان
کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈی اینڈ ریسرچ کا 150واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا۔جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سعود تاج،ڈاکٹر ملک طارق،ڈاکٹر منظور خٹک، ڈاکٹر دین محمدکاکڑ، ڈاکٹر عمر جان، ڈاکٹر غلام رسول، ڈاکٹر صوبیہ رمضان، ڈاکٹر سعیدہ مینگل، ڈاکٹر عصمت اللہ کاکڑ، ڈاکٹر ظہور احمد بازئی اور جامعہ کے رجسٹرار ولی الرحمان سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز، کورس ورک رپورٹ، داخلہ اور امتحانات کے طریقہ کار، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں سمیت70ایم فل اور04پی ایچ ڈی ڈگری اسکالرزکو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ جدید تحقیق کو بروکار لاتے ہوئے کار آمد تجربات سے دوررس نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ اور ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے اسکالرزان موضوعات کو منتخب کریں جس کی معاشرے اور تعلیمی منصوبوں پر مثبت نتائج حاصل کئے جاسکیں۔ اور جامعہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اسکالرز کو تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرنے سمیت بہتر سمت کا تعین کررہی ہے۔ اور انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینا چایئے۔
اجلاس میں مختلف تعلیمی، تحقیقی منصوبے زیر غور لائے گئے۔ اور مختلف بحث و مباعثہ ہوئے اور مختلف رائے پیش کئے گئے۔ بعدازاں جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن، افیسرز اسٹاف ایسوسی ایشن اینڈ ایمپلائز اسٹاف ایسویسی ایشن اور مارکیٹ اسٹون گلوبل انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور جامعہ کے تینوں ایسی ایشین کے سربرہان جن میں ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، نزیر احمد لہڑی، شاہ علی بگٹی اور مارکیٹ اسٹون گلوبل انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈکے نمائندہ نے جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹرسعود تاج اور جامعہ کے رجسٹرار ولی الرحمان کی موجودگی میں باہمی رضامندی کے تحت دستخط کئے۔معائدے کے تحت جامعہ بلوچستان اپنے تینوں ایسوسی ایشن کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا قیام عمل میں لائے گی۔ جس کے تحت جامعہ بلوچستان کے ایسوسی ایشن زمین کا تعین کریں گے۔ اور گلوبل انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹد سوسائٹی کے قانونی لائسنز کا اجراء کریں گے اور نام تجویز کریں گے۔ اور ایگریمنٹ کے تحت تمام معاملات کو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے عملی جامعہ پہنایا جائے گا۔جس سے جامعہ کے ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ جامعہ کے ملازمین کی بہتر مستقبل کے لئے یہ یادداشت سنگ میل حیثیت کا حامل ہے۔اور جامعہ اپنے ملازمین اور ادارے کی ترقی کے لئے جامعہ کے ایسوسی ایشنز کے ساتھ عملی اقدامات کرکے مشترکہ طو پر مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنارہی ہے۔