بلوچستان کے شہر گوادر میں باڑ لگانے کا کام اور مقامی افراد کی تشویش

کوئٹہ : پاکستان رقبہ کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں باڑ لگانے کا کام جاری ہے باڑ لگانے سے مقامی افراد میں تشویش پائی جارہی ہے جبکہ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے گوادر میں باڑ لگائے جارہے ہیں جبکہ شہریوں میں اس امر پر شدید تشویش پائی جارہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گوادر شہر میں سخت سیکورٹی کے باوجود باڑ لگانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔
گوادر کے عوام کا کہنا ہے کہ گوادر کی ترقی کے حوالے سے عوام کو کبھی اعتماد میں نہیں لیا گیا بلکہ اعلی سطح پر فیصلے کرکے عوام پر تھونپ دیئے گئے ہیں باڑلگانے سے عوام کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ جزائرکو وفاق کے حوالے اور باڑ لگانے سے متعلق بلوچستان نیشنل پارٹی نے بار بار مزاحمت کی ہے اس سلسلے میں سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ باڑ لگانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان کے حوالے سے فیصلے عوام کی رائے اور عوام کی حق میں ہونے چاہئیں جس سے یہاں کے مقامی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے