بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسزو اموات کا رجحان برقرار،30 نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات کا رجحان برقرار گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 30کیس رپورٹ جبکہ ایک مریض کے انتقال کی تصدیق ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کے 6اضلاع کوئٹہ، کیچ، خضدار، لسبیلہ، کچھی اور بارکھان سے کورونا وائرس کے کل 30کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 17868ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کا شکار 23افراد کے صحت یاب ہونے کی بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17258ہوگئی ہے جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس کے 433فعال مریض موجود ہیں، رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کر گیا ہے جس کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 177ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے شبے میں بھی ایک مشتبہ شخص کے جاں بحق ہونے سے کمیونٹی بیسڈ اموات 102ہوگئی ہیں، رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 1لاکھ 55ہزار 276افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 1لاکھ 37ہزار 408میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 11افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے