بزنس کمیونٹی اورپرائیویٹ شہریوں کو نیب کی زد میں نہیں آنا چاہیے :سلیم مانڈوی والا

پشاور: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزنس مین کا پارلیمنٹ میں ہونا بہت ضروری ہے، لوگ سمجھتے ہیں بزنس مین صرف منافع کماتے ہیں، اسلام آباد چیمبروالوں نے کال کی کہ نیب ان کو ٹارچر کررہا ہے۔

ڈپٹی چیرمین سینٹ سلیم مانڈی والا نےوزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف کو لیٹر لکھا، کل چیئرمین نیب بزنس کمیونٹی سے ملنے گئے،انہوں نے کہا کہ انڈرانوائسز کیسز ایف بی آر کو بھیجے،سب کام نیب نے کرنا ہے تو کیا باقی ادارے بند کردیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سارے کام نیب نے ہی کرنے ہیں‌ تو کیا باقی ادارے بند کر دیں۔ نیب قانون تبدیل نہ کرنا پارلیمنٹ اور حکومت کی غلطی ہے۔

انہوں نے کہا جتنے لوگ نیب سے متاثر ہیں وہ سرحد چیمبر آئیں،سرحد چیمبر والے سینٹ میں ان معاملات کو لائیں، بزنس کمیونٹی اورپرائیویٹ شہریوں کو نیب کی زد میں نہیں آنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے