کرونا وائرس کی دوسری لہر پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے :بشریٰ رند

کوئٹہ: پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کرونا تیزی سے بڑھ رہا ہے معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ کرونا کی عالمی وبا سے اپنے اور اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرے واضح رہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے جس سے روزانہ بیسیوں لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں اگر ہم نے اس وباء کو سنجیدگی سے نہیں لیا تو اس کے نتائج پوری قوم کو بھگتنے ہوں گے. انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے یہ معاشرے کے تمام باشعور افراد کا فرض بنتا ہے کہ اس ضمن میں نہ صرف حکومت کے ساتھ تعاون کرے بلکہ کرونا ایس او پیز پر نہ صرف خود عمل کرے بلکہ کمیونٹی کو بھی کرونا وائرس کی ہولناکی سے آگاہ کریں محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ عوامی مقامات اور بڑے اجتماعات جس میں شرکت کرنا مجبوری ہو تواس موقع پر فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا ضرور خیال رکھیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے