نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی

قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے چھوٹے بھائی ضیاء الرحمٰن کے خلاف غیرقانونی طورپر پروانشل مینجمنٹ سروس میںشامل ہونےپر تحقیقات کا آغاز کردیاہے ۔

نیب نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی ، 2007ء میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت میں ضیاء الرحمٰن کو غیرقانونی طورپر پی ٹی سی ایل سے پروانشل مینجمنٹ سروس میں شامل کیا گیا، چیئرمین نیب نے باقاعدہ انکوائری کے لئے احکامات جاری کردئیے جولائی میں ڈپٹی کمشنر کراچی تعیناتی پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔

افغان کمشنریٹ کے حوالے سے ایک کیس کی انکوائری کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق کمشنر افغان مہاجرین کی صوبائی سروس میں تعیناتی غیرقانونی طورپر ہوئی جو قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ قوانین کے مطابق صوبائی انتظامی سروس میں شمولیت کے لئے امتحان پاس کرنا لازمی ہے تاہم ضیا الرحمٰن کو قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے 2007 ء میں غیر قانونی طور پر صوبائی سروس میں شامل کیا گیا تھاجس پر چیئر مین نیب جسٹس جاوید اقبال نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے