علی وزیر کے راہداری ریمانڈ کیلئے سندھ پولیس کی درخواست منظور
پشاور کی مقامی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے راہداری ریمانڈ کے لئے سندھ پولیس کی درخواست منظور کرلی ، انہیں سندھ پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈا پور نے بتایا کہ علی وزیر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج ہے، اور ان کی گرفتاری کیلئے سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی تھی۔
محمد علی گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ علی وزیر کی گرفتاری میں پشاور پولیس نے سندھ پولیس کی مدد کی ہے۔