حکومت بلوچستان نے کوئٹہ،گوادراور لسبیلہ کے لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا
کوئٹہ :حکومت بلوچستان نے کوئٹہ،لسبیلہ اور گوادر کے لیویز اہلکاروں کومتعلقہ اضلاع کے ایس ایس پی اور ایس پی کی نگرانی میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کردی محکمہ داخلہ وقبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ بلوچستان لیویز فورس ایکٹ 2010ء کے سیکشن (4)9اور 5 اور مذکورہ حکام کی منظوری کے تحت محکمہ داخلہ وقبائلی امور کوئٹہ،لسبیلہ اور گوادر کی لیویز فورس کو متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پی اور ایس پی کی نگرانی میں اپنے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔
