منشیات کے ناسور کے خلاف صوبائی حکومت کمر بستہ ہے: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ : ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ ادارہ برائے علاج و بحالی مریضان منشیات کوئٹہ جدید طرزِ اور سائنسی اپروچ کے ساتھ منشیات کے عادی مریضوں کا علاج کر رہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے. منشیات کے ناسور کے خلاف صوبائی حکومت کمر بستہ ہے ضلعی انتظامیہ منشیات اور منشیات فروشوں کے خلاف ہر سطح پر ایکشن لے رہی ہے. 2 ماہ قبل کوئٹہ کے مین نالہ سے اٹھائے گئے منشیات کے عادی افراد کو علاج کی غرض سے ادارہ برائے علاج و بحالی مریضان منشیات میں داخل کرایا گیا تھا آج مکمل ہونے کے بعد وہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے ایک دفعہ پھر اپنا کردار نبھانا شروع کرنے کیلئے تیار ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کے ذیلی ادارہ برائے علاج و بحالی مریض منشیات کے دورہ کے موقع پر کیا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے نے ادارہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا جہاں منشیات کے عادی زیر علاج مریضوں کو مختلف ہنر سکھایا جاتا ہے. انہوں نے ادارہ کے نظام، نظم و ضبط اور مریضوں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف بھی کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج منشیات کے عادی افراد علاج مکمل کرنے کے بعد فارغ ہو رہے ہیں لیکن ضروری یہ ہے کہ ان افراد کے اہل خانہ ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریں تاکہ یہ مفید اور باعزت شہری بن سکیں. اس موقع پر ادارہ کے ایڈمنسٹریٹر جاوید بلوچ, ڈپٹی ڈائریکٹر اکرم خان کاکڑ, اور ایڈمن آفیسر محمد رفیق بھی موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے