لاہورجلسے میں چوروں نے خوب لوٹ مار کی

لاہور:پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ کے13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے دوران 8 موٹرسائیکل چوری ہوئیں جن کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ تھانہ لاری اڈہ میں متاثرہ شہری شاہد مغل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمہ نمبر 723/20 اجتماعی طور پر 8 موٹرسائیکل چوری کا ہے۔ متاثرہ شہریوں میں شاہد مغل، محمد خرم، محمد زاہد، محمد آصف، قمر زمان، طارق عظیم، شاہد پرویز اور نبیل افضل شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق تمام موٹرسائیکلیں مینار پاکستان کے گیٹ نمبر 5 کی پارکنگ سے چوری ہوئی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پارک کے گرد نصب کئی مقامات پر جنگلے، لائٹس اور دیگر سامان بھی غائب ہے۔ جلسے کے بعد گراونڈ میں جا بجا ٹوٹی کرسیاں، اسٹیمرز، پارٹی پرچم، بریانی کے ڈسپوزل ڈبوں سے گندگی میں اضافہ ہواجلسے میں چوروں نے خوب لوٹ مار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے