وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی حکومت پر نظر رکھیں:ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ ہے کہ بلوچستان کی حکومت پر نظر رکھیں جبکہ پی پی کے لیے سندھ سے استعفے دینا کوئی آسان بات نہیں۔

جی این این کے پروگرام”لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود "میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالےسے اپوزیشن نے آئینی اور قانونی نقطے پر بات کی کہ اس کے لیے ترمیم کی ضرورت ہےاور آج وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ ترمیم کی ضرورت ہے یا نہیں اس کے لیے سپریم کورٹ جائیں گے۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نےمزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو مشورہ ہے کہ بلوچستان کی حکومت پر نظر رکھیں،دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت کے لیے سندھ اسمبلی کو توڑنا آسان نہیں ہو گا،استعفوں کا کہنا بہت آسان ہے لیکن سندھ سے استعفے دینا پی پی کے لیے آسان نہیں ہےکیونکہ وہ 2008 سے اقتدار میں ہیں اور اقتدار کو چھوڑنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔

بشکریہ(جی این این)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے