موجودہ حکومت میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پرعمل پیر ا ہے،بشری رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشری رند نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔صوبہ کے بے روزگار نوجو انوں کو روز گار کی فراہمی کیلئے تمام دستیا ب وسائل کو برو ئے کار لایا جا رہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقے عوام کو درپیش مسائل کے حل،روز گار کی فراہمی،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ں شامل ہے کسی کو بھی مایو س نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وڑن کے عین کے مطابق عوام دوست پا لیسیاں مرتب کی جارہی ہیں۔جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام اْن ثمرات سے بہر ہ مند ہورہے ہیں۔صوبائی مشیر نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالامال کررکھا ہے۔ ان وسائل کو اپنے عوام پر خرچ کرنے کیلئے ٹھوس بنیاد وں پر بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔جس سے صو بہ بھر میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال میں تمام شعبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے نئے مالی سال کے صوبائی بجٹ میں دوسرے شعبوں ہے خان نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے زندگی کے تمام شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں صوبائی حکومت تمام شعبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہی ہے۔