طالبان کا وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں 3روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا

اسلام آباد: طالبان پولیٹکل کمیشن کا وفد آج اسلام آباد پہنچے گا پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا ہے کہ یہ دورہ گزشتہ سال دوحہ میں شروع ہونے والے امن مذاکرات میں پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے۔ پاکستان افغانستان اور خطے میں پائیدار امن ، استحکام اور خوشحالی کے لئے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔

وفد کا دورہ پاکستان کی طرف سے افغان امن عمل کےلیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔

طالبان پولیٹکل کمیشن کا وفد ملاعبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان کے 3روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے