کورونا جان لیوا وائرس نے 73 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 31 ہزار 830 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 60 لاکھ 64 ہزار 220 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 459 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک دن میں اس جان لیوا وائرس نے 73 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک بلوچستان میں 17 ہزار 771، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793 سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 787، اسلام آباد میں 35 ہزار 045،افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے