وزیر اعلیٰ بلو چستان کا ڈپٹی اسپیکر قو می اسمبلی سے ملاقات، سیاسی و ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان سے ڈپٹی اسپیکر قو می اسمبلی قا سم خا ن سو ری نے منگل کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملا قات کی ملا قات میں دونوں رہنما ؤں کے درمیان بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، وفاقی تعاون سمیت کوئٹہ سے تربت کے لیے پروازوں کے دوبارہ آغاز، کورونا وائرس کی دوسری لہر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے کہاکہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر کی ترقی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،پی آئی اے کا کوئٹہ سے تربت کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات سے عوام بالخصوص تاجر برادری کی مشکلات میں کمی ہوگی ملاقات میں سینیٹرز انوار الحق کاکڑ، محمد خالد بزنجو، پارلیمانی سیکرٹری دنیش کمار، رکن اسمبلی لالہ رشید بلوچ، سابق صوبائی وزیرپرنس احمد علی بلوچ، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر بھی موجود تھے۔