لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں،میر ضیاء لانگو
کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا ڈی جی لیویز کے آفس کا دور کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کے لیے لیویز فورس کا کردار کا حامل ہے اس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس موقع پر ڈی جی لیویز مجیب الرحمن قمبرانی نے صوبائی وزیرداخلہ کولیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے مزید متحرک فورس بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ یہ صوبے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر پورا اتر سکے انہوں نے لیویز فورس کی تنظیم نو کے حوالے سے کیو آر ایس فورس،امن وامان کی موجودہ صورتحال سال 2019-20 سے متعلق خریدی گئی اشیاء جس میں اسلحہ،سیکورٹی ایکومینٹس، صوبے کے تمام ڈویڑنز کے لئے لیے خریدی کی گاڑیاں, آئی ٹی سے متعلق اشیاء اور رواں مالی سال2020 _21 آنے والے لائے عمل درپیش ضروریات کے بارے میں اور محکمہ کے مسائل سے متعلق اگاہی فراہم کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میراسداللہ بلوچ،سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور حافظ عبدالباسط سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج جو ہم پرامن فضا میں بے خوف و خطر رہے ہیں اس کی بحالی میں پاک فوج،قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت لیویز فورس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی شب و روز کی محنت اور قربانیاں شامل ہیں۔ ہم لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں ہم اس میں جدت لائیں گیتاکہ یہ عصر نو حاضر کی جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیت کو مزید نکھار سکیں جس کے لیے عوام کے اعتماد کا حصول ضروری ہے اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ جب وہ اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدمت اور دیانت کو اپنا شعار بنائیں۔