راجکماری کے چہرے سے شکست کے آثار چھلک رہے ہیں : فردوس عاشق اعوان
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ راجکماری کے چہرے سے شکست کے آثار چھلک رہے ہیں اور حزب اختلاف کا کرپٹ ٹولہ عوامی ہمدردی کے لیے صفائیاں پیش کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہے اور حزب اختلاف مفاد پرستی کی سیاست چھوڑ کر عوام اور ملکی مفاد کی بات کریں۔