مولانا فضل الرحمٰن اثاثہ جات انکوائری،5 افراد کو نوٹس،کل طلب

ڈیرہ اسماعیل خان :قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمٰن کے اثاثوں کی انکوائری کے معاملے میں 5 افراد کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

نیب دستاویز کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے اثاثہ جات انکوائری میں 5 افراد کو کل پیشی کے لیے نیب آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق طلب کیے گئے 5 افراد میں سے 3 کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان) سے، ایک کا اسلام آباد اور ایک کا تعلق لکی مروت سے ہے۔

نیب دستاویز کے مطابق طلب کیے گئے پانچوں افراد کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کے اثاثوں اور کرپشن سے متعلق اہم شواہد ہیں۔

نیب حکام نے واضح طور پر کہا کہ طلب کیے گئے پانچوں افراد اگر پیش نہ ہوئے تو اس صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے